وفاقی وزیر میاں حماد اظہر کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ آمد

اتوار 18 اگست 2019 22:55

لاہور18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) وفاقی وزیر میاں حماد اظہر نے اتوار کے روز پارٹی آفس میں میاں حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سے لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ تاجر رہنمائوں سے میاں حماد اظہر اور اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادای کے تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تاجروں کے لیے فکس ٹیکس کی پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے ، ملک کی ترقی و خوشحال میں تاجر برادرای کا اہم رول ہے ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے ، تاجر ٹیکس دے گا توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے مہنگے ترین قرضے لیے اور ملک کو نقصان پہنچایا ،پی ٹی آئی حکومت نے غیر ملکی قرضے کم لیے اور قرضے واپس لیے جارہے ہیں ،حکومت تاجر براداری کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کررہی ہے، ایف بی آر کے حوالے سے تاجربرادای کے تحفظات دور کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی بہتری کی طرف ہے ۔

(جاری ہے)

میاں حماد اظہر اور اعجاز چوہدری نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک سالہ کارگردگی مثالی رہی ہے ، حکومت نے بڑے بڑے بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملکی دولٹ لوٹنے والوں کو جیلوں میں بند کیا، سابق حکومتیں نے عوام کو صرف لو ٹا تھا ،ملک کو بے دردی سے لوٹنے سے قوم کی ایک ایک پا ئی وصول کریں گے۔ملاقات میں نائب صدر پنجاب شبیر سیال ، ندیم قادر بھنڈر ، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، گلشن روای سے طارق بٹ ، ندیم بن سلیم ، ملک زمان نصیب ، راجہ حسن اختر ، لالہ یاسر ، سید عظمت شاہ ، حاجی طار ق فیروز ، میاں سلیم ، میاںجاوید علی ، بابر تنویر ریاض ِ ، محمد شہباز ، چوہدری جاوید ، جنید حید ر، ملک عثمان سمیت بڑی تعداد میں تاجروںنے شرکت کی ۔

بعدازں پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ میں صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری سے سینیٹر ولید اقبال ، ایم پی اے سعدیہ سہیل۔ محمد مدنی۔ نعیم الحق۔ طاہر رشید۔ اویس انجم۔ طاہر حمید نے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں