پیاف فائونڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2019-20 کیلئے افتتاحی تقریب 20 اگست کو منعقد ہو گی

اتوار 18 اگست 2019 22:55

لاہور18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پیاف فائونڈرز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2019-20 کیلئے افتتاحی تقریب 20 اگست کو منعقد ہو رہی ہے جس میںپیاف فائونڈرز الائنس کے تمام امیدواران کا اعلان کیا جائے گا ۔ افتتاحی تقریب میں الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار ۔ الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاںمحمد اشرف ،لاہور چیمبر کے صدرالماس حیدر ،سنیئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر ، نائب صدر فہیم الرحمان سہگل ۔

چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن ،میاں شفقت علی،سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک ، محمد علی میاں ۔شیخ محمد آصف ۔عرفان قیصر شیخ ،میاں مظفر علی ۔سینیٹر ظفر اقبال چوہدری ،سیدمحسن رضا بخاری،ملک طاہر جاوید، اعجاز اے ممتاز،میاں ابو ذر شاد،عبد الباسط ۔

(جاری ہے)

چیئرمین فائونڈرز گروپ طارق حمید ،پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر، وائس چیئرمین، ناصر حمید خان ،جاوید اقبال صدیقی ، لاہورچیمبر کے ایگزیکٹو ممبران ، پاکستان ٹریڈرز الائنس۔

انجمن تاجران ۔ قومی تاجر اتحاد ۔ مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز ، مختلف انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیںجو اس تقریب میں شرکت کرکے الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار اور الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئر مین میاں محمد اشرف نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الائنس کی قیادت تمام فورموں پر بزنس کمیونٹی کی مشکلات حل کرانے میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں اور آئندہ بھی اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں