وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت ا جلاس ،شہری او ردیہی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا

پیر 19 اگست 2019 18:51

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت ا جلاس ،شہری او ردیہی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیا
لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 90شاہر اہ قائداعظم پراجلاس منعقدا ہوا،اجلاس میں شہری او ردیہی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لیاگیاجبکہ عالمی بینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل پراجیکٹس پر پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوںپر غورکیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنئے پروگرام کے تحت نچلی سطح تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ شہروں اوردیہات میں صفائی کے نظام ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم کو بہتر کیاجائیگا-غیر فعال واٹر سپلائی سکیموںاورغیر فعال سیوریج سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ واٹر سپلائی ،سیوریج ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورعوامی سہولت کے دیگر منصوبے مکمل کیے جائیںگے۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں