ایف آئی اے کی کارروائی اوورسیز پاکستانی بیوہ کی رقم ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار

پیر 19 اگست 2019 19:41

ایف آئی اے کی کارروائی اوورسیز پاکستانی بیوہ کی رقم ہتھیانے والا انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانی بیوہ روبینہ کوثر کی 23لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے والے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو گرفتار کرلیا۔انسانی سمگلر عتیق الرحمن حج و عمرہ کی آڑ میں لوگوں کی رقم بٹورتا تھا۔ مذکورہ رقم حج البدل کروانے کے لئے گئی تھی۔

(جاری ہے)

انسانی سمگلر عتیق الرحمن نے پاکستانی کینڈین روبینہ کوثر انکی دو بیٹیوں اور بیٹے کو حج کروانے کے عوض23لاکھ روپے لئے۔

انسانی سمگلر عتیق الرحمن نے حج کروانے کیلئی23 روپے کی رقم لیکر غائب ہوگیا۔تشکیل دی گی ٹیم کی سربراہی حیدر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی، زوار احمد اور رانا شاہد علی انسپکٹر اور کانسٹیبل شمعون لاہور نے انسانی سمگلر عتیق الرحمن کو گرفتار کرکے 23لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں