وزیر اعلیٰ پنجاب (کل) پارٹی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کرینگے،ظہرانہ بھی دیا جائیگا

پیر 19 اگست 2019 20:15

وزیر اعلیٰ پنجاب (کل) پارٹی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کرینگے،ظہرانہ بھی دیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزددار کل ( منگل) پارٹی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور دیگر ان کا استقبال کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کوظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دورہ کے موقع پر تنظیمی امور اور پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے غوروخوض کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر حکومت سے متعلقہ جائز مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں