پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے پاکپتن، ڈسکہ، قصور، ساہیوال اور گجرات کے وفود کی ملاقاتیں

پیر 19 اگست 2019 22:05

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے پاکپتن، ڈسکہ، قصور، ساہیوال اور گجرات کے وفود کی ملاقاتیں
لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں پاکپتن، ڈسکہ، قصور، ساہیوال، گجرات سمیت دیگر اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں ریاض ارشد نیازی ایڈووکیٹ، قیصر ایوب شیخ، رانا آفتاب، چوہدری الیاس دیگر رہنماء شامل تھے،اعجازاحمدچوہدری نے وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں ،تنظیم سازی کے سلسلے میں کارکنوں سے مشاورت کریں گے، پارٹی کی تنظیم، حکومت اور پارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر شبیرسیال سے پنجاب سیکرٹریٹ میں صدر ٹولیٹن مارکیٹ خلیل بھٹی، جنرل سیکرٹری گارمنٹس ایسوسی ایشن انار کلی متین الرحمان، گلاس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاظم بخاری کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی، شبیرسیال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں