منی لانڈرنگ کیس ، وعدہ معاف گواہوں نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 19 اگست 2019 22:05

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہوں نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہوں شاہد رفیق اور آفتاب محمود نے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی کرپشن سے متعلق وعدہ معاف گواہ بن کر بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کرپشن میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، عثمان انٹرنیشنل نامی کمپنی سے رقوم شریف فیملی کے مختلف اکائونٹس میں منتقل کیں،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے جعلی افراد کے نام پر رقم شریف فیملی کے اکائونٹس میں منتقل کی،حمزہ شہباز اورسلمان شہباز کے اکائونٹس میں رقم کی منتقلی کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا،کرپشن سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے پر وعدہ معاف گواہوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں