عدنان سمیع میرے والد ضرور ہیں مگر میں بھارت نہیں رہ سکتا

میرا دل میری جان اور میرا سب کچھ صرف اور صرف پاکستان ہے،اذان سمیع

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 20 اگست 2019 06:58

عدنان سمیع میرے والد ضرور ہیں مگر میں بھارت نہیں رہ سکتا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء)   فرعون کے گھر میں بھی موسیٰ پیدا ہو سکتا ہے والی بات عدنان سمیع اور اس کے بیٹے اذان سمیع پر پوری اتر گئی ہے۔ایک طرف وہ معروف گلوکار ہے جسے پاکستان نے جنم دیا،شہرت دی عزت دی اور جب ایسے مقام پر پہنچا دیا کہ دنیا اسے جاننے لگ گئی تو اس نے پاکستان کو ٹھکراتے ہوئے انڈیا میں پناہ حاصل کی اور وہیں بسیرا کر لیا۔

شہریت حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں تھی مگر انہوں نے ہمیشہ بھارتیوں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان مخالف بیان دینے کو ترجیح دی ہے اسی لیے انہیں اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،کشمیر والے ایشو پر بیان دینے پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مگر عدنان سمیع کے اسی بیان پر ان کے بیٹے اذان سمیع نے پاکستان سے محبت کا حق ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

جو کام عدنان سمیع نہیں کر سکا وہ کام ان کا بیٹا کر گیا ہے۔ اذان سمیع کا کہنا ہے کہ میرے والد نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا اور میں فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔ میرے والد کی طرح میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں وہاں جا کر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی۔ پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں اس لیے میں نے پاکستان میں رہنے اور یہاں کام کرنے کو ترجیح دی۔اذان نے والدین کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم دونوں کا رشتہ بہت عجیب ہے میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں۔ لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں