کئی فٹ لمبے سانپ نے پورے علاقے کی بجلی بند کر دی

ٹرانسفارمر میں سانپ کے گھسنے سے اہل علاقہ بجلی سے محروم ہو گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 20 اگست 2019 07:10

کئی فٹ لمبے سانپ نے پورے علاقے کی بجلی بند کر دی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء)   ہمارے ملک میں لوڈ شیڈنگ ایک ایسا لفظ ہے کہ جس کے سنتے ہی چہرے پر ناگواری کا احساس آ جاتا ہے کیونکہ یہاں لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول ہی نہیں ہوتا جبکہ بیرون ممالک میں ایک تو لوڈ شیڈنگ کا ٹائم ٹیبل ہوتا ہے اور دوسرا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔مغربی ممالک میں بجلی اسی صورت میں منقطع ہوتی ہے جب کوئی حادثہ پیش آ گیا ہو یا پھر بجلی کے تار خراب ہو گئے ہوں۔

تاہم گزشتہ دنوں جرمنی میں ایک ایسا واقعہ پیشا آیا کہ نہ تار خراب ہوا اور نہ کسی حادثے کی اطلاع ملی اور اچانک پورے علاقے کی بجلی غائب ہو گئی۔جب کافی دیر بجلی منقطع رہی تو اہل علاقہ اور بجلی محکمے کے لوگ بجلی کے تعطل کی تلاش لینے کے لیے نکلے تو انہیں پتا چلا کہ ٹرانسفارمر میں ایک بہت بڑا سانپ گھس چکا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دئیے تھے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ جرمنی کے صوبے برنڈن برگ میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی غائب ہو گئی، الیکٹرک کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے، کوئی گرڈ سٹیشن بھی ٹرپ نہیں ہوا تھا اور نہ تار ٹوٹنے کی کوئی اطلاع ملی تھی۔

کمپنی کے اہلکار بجلی منقطع ہونے کی وجہ کی تلاش کے دوران جب ٹرانسفارمر تک پہنچے تو اس میں ایک لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا، نہ جانے اس نے کیا کیا کہ ٹرانسفارمر سے بجلی کی سپلائی ہی بند ہو گئی۔متعلقہ عملے نے جب ریسکیو کے لیے ٹیم منگوائی تو انہوں نے اژدھے و ٹرانسفارمر سے باہر نکالا جس کے تاروں کو جوڑ کر بجلی بحال کر دی گئی۔یوں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد علاقے کی بجلی بحال ہو گئی۔تاہم اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ سانپ کو زندہ نکالا گیا تھا یا وہ مر چکا تھا۔
 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں