عمران خان نے عام انتخابات کا معرکہ جیت کر موروثی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا‘انصرمجید خان

تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال بلاامتیازاحتساب اور اداروںکی بہتری کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا‘وزیر محنت و انسانی وسائل

منگل 20 اگست 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع انتہائی خوش آئند ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ ملک میں پائیدار امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔پاک فوج کا ہرسپاہی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے بیان میں مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے جرأت مندانہ فیصلوں کی بدولت بڑے مگرمچھوں کو نکیل ڈالنے کا موقع ملا۔کرپٹ شریف براداران نے پاکستان کی کئی نسلوں کو مقروض کر کے اقتدار کے مزے لوٹے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال بلاامتیازاحتساب اور اداروںکی بہتری کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا۔

تیس سال سے عوام کو لالی پاپ دینے والے آج حکومت کو ایمانداری کے مشورے دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے عام انتخابات کا معرکہ جیت کر موروثی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ ذاتی جیبیں بھرنے کی بجائے عوام پر خرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔چوروں لٹیروں کا کڑا احتساب کرنے سے فوراً جمہوریت خطرے میںآجاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں