ڈریپ قوانین پر عملدرآمد کے لیی 2020تک کا ٹائم دیا جائے ‘ حکیم فہیم احمد ملک

پی ٹی پی ایم اے ہربل انڈسٹری کے تحفظ و بقاء کے لیے خلوص نیت سے کام کر رہی ہے‘ حکیم محمد افضل میو

منگل 20 اگست 2019 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کا ہر بل انڈسٹری کے خلاف کریک ڈائون لاکھوں افراد کا معاشی قتل ہے ۔ ہر بل انڈسٹری کو فارم 7حاصل کرنے اور دیگر قوانین پر عملدرآمد کیلئے 2020تک کا وقت دیا جائے تاکہ ڈریپ قوانین پر موجود ہربل انڈسٹری کے تحفظات کو دور کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہارحکیم فہیم احمد ملک ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اکرم مغل ، حکیم غلام رسول کیف ، حکیم محمد بلال ، حکیم شہباز احمد ، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم عبدالرزاق ربانی نے علاج بالغذا کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام حقانیہ دوا خانہ مدینہ بازار چونگی امر سدو لاہور میں منعقدہ ہر بل دواسازی کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی پی ایم اے کے قائدین اقبال احمد قرشی ، ڈاکٹر افتخار علی ، راشد قریشی ، ڈاکٹر زاہد اشرف، ڈاکٹرحبیب اللہ چیمہ، ہربل انڈسٹری کے تحفظ و بقاء کے لیے خلوص نیت کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ وہ ان کے تحفظات کو دور کریں اور طب ، طبیب کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں ۔

مزید یہ کہ ان اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کے بغیر ڈریپ قوانین کے تحت کاروائی یا کریک ڈائون نہ کیا جائے ۔ ورنہ لاکھوں لوگ خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر بل انڈسٹری کا وطن عزیز کی تعمیر و ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے ۔ اس لیے ہربل انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 2020تک کا وقت دیا جائے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز فارم 7اور دیگر قوانین پر عملدرآمد کر سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں