عمران خان دنیا میںکشمیر یو ں کا مقد مہ لڑ رہے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنو ں میں حل کرانے کیلئے عمران خان حکومت کے اقداما ت تار یخ ہمیشہ یاد رکھے گی

منگل 20 اگست 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر'پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنو ں میں حل کرانے کیلئے عمران خان حکومت کے اقداما ت تار یخ ہمیشہ یاد رکھے گی مسئلہ کشمیر پر سا بق حکمرانو ں نے صر ف سیا ست کی۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہکشمیر یو ں کا مقد مہ عمران خان دنیا میں لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹر مپ کا مسئلہ کشمیر میں خصو صی د لچسپی لینا واضح کررہاہے کہ مسئلہ کشمیر ہمیشہ کیلئے حل ہو نے کے قر یب پہنچ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھار ت مقبو ضہ کشمیر میں اپنے قد م زیادہ دیر تک نہیں جما سکے گانر ندر مو دی کشمیر کو بھار ت کاحصہ بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔کشمیر سارے کا سار ا کشمیر یو ں کا ہے انہو ں نے کہاکہ امریکی صدر ٹر مپ کی جانب سے مو دی سرکاری سے را بطہ کرکے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے سے بھار تی حکمران ہواس باختہ ہو گئے ہیں کشمیری آزادی کی منز ل کے قر یب پہنچ چکے ہیں۔ ان شا اللہ بہت جلد کشمیر کے لو گ بھار تی تسلط سے آزاد ی حا صل کر کے آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا میں پہچانے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں