ایل ڈبلیو ایم سی کا عیدالضحی صفائی آپریشن

قربانی کے جانوروں کی54ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں، عیدالضحی صفائی آپریشن کامیاب رہا

منگل 20 اگست 2019 15:41

ایل ڈبلیو ایم سی کا عیدالضحی صفائی آپریشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیوایم سی) محمد اجمل بھٹی کے مطابق ادارے نے عید الاضحی کے تینوں دنوں کے دوران دن رات جاری رہنے والے صفائی آپریشن کے نتیجے میں قربانی کے جانوروں کی54 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں کامیابی سے ٹھکانے لگائیں۔

جانوروں کی آلائشوں کو بہترین حکمت عملی جس میں مجموعی طور پر 3400 سے زائد وہیکلز بشمول پک اپس، 121عارضی طور پر قائم ویسٹ کلیکشن اینڈ ٹرانسفر سٹیشنز،296 عید کیمپوں کا قیام شامل تھا، کی مدد سے اکٹھا کیا گیا اور بعد ازاں عید کے تیسرے روزلکھوڈیر ڈمپنگ پوائنٹ سمیت 5پوائنٹس پر ماحول دوست طریقے سے زمین میں دفن کر کے مٹی و چونے سے ڈھک دیا گیا۔


ایل ڈبلیوایم سی نے عید کے اختتام پر شہر میں قائم اجتماعی قربان گاہوں، عارضی کلیکشن پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جبکہ جامع مساجد، عید گاہوں، قربان گاہوں کی فینائل سے دھلائی کی گئی جس کے بعد عرق گلاب اور چونے کا بھی استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)



عید آپریشن میں ایل ڈبلیوایم سی افسران سمیت 15ہزارسے زائد ورکرز نے حصہ لیا۔

آپریشن کو معمول کی مشینری کے علاوہ3400 اضافی گاڑیوں کی بھی مدد حاصل رہی جن میں پک اپس، ڈمپرز، آرم رول کنٹینرز، لوڈرز شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام آپریشن کی مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی اور لمحہ لمحہ تصویری ریکارڈ رکھا گیا ہے۔

ہیلپ لائن 1139 پر 15000سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔

95فیصد شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا گیا جبکہ بعد ازاں دیگر شکایات بھی حل کر دی گئیں۔

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید، چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی ایل ڈبلیوا یم سی محمد اجمل بھٹی نے عید الاضحی کے تینوں روز عید کیمپ، ویسٹ کلیکشن سنٹر اور ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ کرتے رہے اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔



انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے ایل ڈبلیوایم سی، البیراک اور اوزپاک کے افسران اور سینٹری ورکروں سے عید ملی اور محنت و لگن سے کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کا کہنا تھا کہ اپنی چھٹیاں قربان کرکے عام شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا ورکرز کی طرف سے ایک قابل قدر خدمت ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔



وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈبلیوایم سی کے تمام ورکرز بشمول فیلڈ افسران کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے بے حد سراہا ہے اور تمام ملازمین کے لیے 17روز کی تنخواہ بطور انعام دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عید الاضحی کے دوران ضلعی اداروں نے بھی بہترین تعاون کیا جس پر خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدیات کے مطابق عید الضحی پر خصوصی صفائی آپریشن کی تیاری ایک ماہ قبل ہی کر لی گئی تھی اور اس حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا گیا، اس سال عید الضحی پر شہر سے ریکارڈ 54000ٹن سے زائد آلائیشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا۔

ادارے کے ورکرز اور افسران کی جانب سے ان تھک محنت اور کام قابل تعریف ہے، سینٹر ی ورکرز ادارے کا اساسہ ہیں۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اجتماعی قربان گاہ جامعہ نعمیہ کا خصوصی وزٹ کیا گیا اور وہاں خود دھلائی میں حصہ لیا مزید ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لکھوڈیر لینڈ فل سایٹ کا بھی وزٹ کیا گیا اور جانوروں کی آلائیشوں کو ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے آپریشن کا جائزہ لیا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی جانب سے عید صفائی آپریشن مکمل کامیاب رہا اور اس حوالے سے اہلیان لاہور سمیت تمام ضلعی اداروں کے تعاون پر انکے مشکور ہیں۔



ایل ڈبلیوا یم سی عید الضحی کے ترظ پر شہر میں صفائی ستھرائی کے معمول آپریشن کر رہا ہے اور وہ د ن دور نہیں جب لاہور دنیا کے صاف ترین شہروں میں شمار ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں