گنگارام میں بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا‘یاسمین راشد

مدراینڈچائلڈہسپتال میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘وزیرصحت

بدھ 21 اگست 2019 16:12

گنگارام میں بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا‘یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مدراینڈچائلڈہسپتال کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹرفیاض بٹ، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرسلیم ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ گنگارام میں بننے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوگا۔ مدراینڈچائلڈہسپتال میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیارکی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مدراینڈچائلڈہسپتال میں پارکنگ، سیوریج، جدیدسہولیات پرمزین آپریشن تھیٹرز، وارڈزودیگرطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈہسپتال کی تعمیرکے ماسٹرپلان کی منظوری بھی دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں