لاہورہائیکورٹ نے پانچ بچوں سمیت دس بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 21 اگست 2019 17:02

لاہورہائیکورٹ نے پانچ بچوں سمیت دس بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) لاہورہائیکورٹ نے پانچ بچوں سمیت دس بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے بھٹہ مزدوروں کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ سہیل ظفر سپرا عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ زمیندار زاہد باجوہ دو سال جبری مشقت کروا رہا ہے اور تشدد کرتا ہے جبکہ سرکاری ریٹ کے مطابق اجرت بھی نہیں ادا کرتا۔ استدعا ہے کہ عدالت بازیاب کرواکے رہا کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں