ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2019ء کا مین رائونڈ شروع

بدھ 21 اگست 2019 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پنجاب سکواش کے زیراہتمام ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019ء کا مین رائونڈ شروع ہوگیا۔ پہلے روز انڈر 13, 15 اور 19 میں 24 میچز کھیلے گئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے۔ اس موقع پر نائب صدر ایڈمن طارق فاروق رانا، کوچز، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انڈر 19 بوائز کے پہلے رائونڈ میں ذیشان ملک (کے پی کی) نے پنجاب کے ابوبکر خان کو 11/8, 11/8, 11/7 سے، دوسرے میچ میں پی ایف اکے احمد حسن نے کے پی کے عبدالواجد کو 4/11, 11/8, 11/7, 12/10 سے، کے پی کے ذیشان زیب نے پنجاب کے حماد خان کو 11/6, 8/11, 11/3, 11/5 سے، پنجاب کے معاذ خان نے پنجاب ہی کے محمد عثمان کو 8/11, 11/8, 11/4, 11/5 سے، پنجاب کے زوہیر شاہد نے پی اے ایف کے ثاقب اقبال کو 11/5, 11/6, 13/11 سے، پنجاب کے حارث قاسم نے پنجاب کے ہی شہاب خان کو 11/6, 11/4, 11/8 سے جبکہ آٹھویں اور آخری میچ میں حسن رضا پنجاب نے پنجاب ہی کے محمد فراز کے ساتھ 11/3, 11/6, 11/3 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

انڈر 15 بوائز کے پہلے رائونڈکے میچز میں پی اے ایف کے حمام احمد نے پنجاب کے معین الدین کو 11/4, 13/11, 11/6 سے، پی اے ایف کے محمد عماد نے پنجاب کے محمد احمد کو 11/5, 7/11, 11/7, 11/3 سے، پنجاب کے اذلان خاور نے پنجاب کے ہی ریحان ہاشمی کو 11/8, 11/9, 13/11 سے، کے پی کے مہاتیر علی نے پنجاب کے افنان مدثر کو 9/11, 11/2, 11/7, 11/9 سے، انس بخاری پنجاب نے پنجاب کے ہی زین انور کو 11/7, 12/10, 11/2 سے،پی اے ایف کے ثبور خان نے پنجاب کے عثمان ندیم کو 11/6, 9/11, 11/9, 8/11, 11/8 سے، جبکہ آخری میچ میں پنجاب کے عاشر بٹ نے پی اے ایف کے محمد حنیف کو 6/11, 11/7, 7/11, 11/8 سے ہرا دیا۔

انڈر 13 بوائز کے پہلے رائونڈ میں پی اے ایف کے سخی اللہ ترین نے پنجاب کے راجہ سکندر کو 11/4, 11/2, 11/5 سے، پنجاب کے زوریز نعیم نے پنجاب کے ہی شہریار سلیم کو 11/5, 11/4, 11/8 سے، پنجاب کے ورن آصف نے پی اے ایف کے ہریرہ خان کو 11/3, 11/4, 12/10 سے، پنجاب کے عمر ارشد نے پنجاب کے ہی رانا زوہیب کو 11/5, 11/6, 11/9 سے، پی اے ایف کے عبداللہ نواز نے پنجاب کے صائم آصف کو 11/5, 11/8, 11/2 سے، پی اے ایف کے عبید اللہ افضل نے پی اے ایف کے ہی مبین خان کو 11/6, 10/12,11/9, 11/2 سے، پنجاب کے عبداللہ ندیم نے سندھ کے محمد زمان کو 10/12, 11/7, 11/7, 11/7 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں