ج*وزیر قانون کی پنجاب اسمبلی میں کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد

اسمبلی میں بھارت کی جانب سے راجہ بشارت کی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر قرارداد متفقہ طورپر منظور، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر نوٹس لے ٌوفاقی حکومت اقوام متحدہ سے اپیل کرے کہ انسانی حقوق کمیشن کشمیر میں بھیجا جائے :قراردکا متن

بدھ 21 اگست 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بھارتی آئین میں آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کرنے کے اقدام کویکسر مسترد کرتے ہیں.

راجہ بشارت نے کہا کہ بھارتی اقدام سے خطے کا عالمی امن شدید خطرات سے دوچار ہو چکا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیواور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں المیہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جبر اور تشدد کا نوٹس لے اور وفاقی حکومت اقوام متحدہ سے اپیل کرے کہ انسانی حقوق کمیشن کشمیر میں بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائیتاکہ بھارت کااصل چہرہ دنیا کے سامنے آسکی.

راجہ بشارت نے کہا کہ سلامتی کونسل کااجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے کیونکہ اب تک بھارت کہتا رہاکہ کشمیراس کا اندرونی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، تجارتی تعلقات منقطع اور پندرہ اگست کو یوم سیاہ جیسے اقدامات کشمیریوں کی حمایت کیلئے کئے گئی.انہوں نے کہا کہ کشمیر پر چین سمیت دوست ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں. انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر سیاسی جماعتیں مسلح افواج، سول و عسکری طاقتیں متحدہیں. قرارداد کے مطابق پاکستان کشمیر کاسیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں