,عمران خان نے اپنی ہر بات پر یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کر لیا ، نااہل حکومت کی ایک سالہ کارکردگی صفر ہے،شاہ محمد اویس نورانی

بدھ 21 اگست 2019 21:20

,عمران خان نے اپنی ہر بات پر یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کر لیا ، نااہل حکومت کی ایک سالہ کارکردگی صفر ہے،شاہ محمد اویس نورانی
گ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ہر بات پر یوٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ نااہل حکومت کی ایک سالہ کارکردگی صفر ہے۔ حکومت نے ایک سال کے دوران اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ قوم مسئلہ کشمیر پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرے گی۔

اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ حتمی ہے۔ محرم کے بعد نئے جذبے کے ساتھ حکومت مخالف تحریک چلے گی۔ سال کے آخری تین مہینے فیصلہ کن ہوں گے۔ حکومت مسئلہ کشمیر پر موثر سفارت کاری نہیں کر سکی۔ مسئلہ کشمیر پر پیدا ہونے والی یکجہتی کو حکومت نے خود خراب کیا ہے۔ حکومت کی انتقامی کاروائیاں قومی یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان قوم کو بتائے کہ ایک سال کے دوران ملک و قوم کا کون سا مسئلہ حل کیا گیا۔

عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو ہمنوا بنانے کے لئے موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہو گی کیونکہ جنگیں روکنا مہذب دنیا کی ذمہ داری ہے۔

کمزور حکومت کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑ سکتی۔ بزدل حکمران کشمیر آذاد نہیں کروا سکتے۔ مسئلہ کشمیر میں ٹرمپ کی دلچسپی کسی گریٹ گیم کا حصہ محسوس ہوتی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں