نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات

مریم نواز کو 2008 میں چوہدری شوگرملز کے کروڑوں روپے کے شیئرز منتقل ہوئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 22:37

نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2019ء) : قومی احتساب بیورو کی تفتیشی رپورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی زیر حراست مریم نواز سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے/ نیب رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو 2008 میں چوہدری شوگرملز کے کروڑوں روپے کے شیئرز منتقل ہوئے۔

نیب کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار مریم نواز کو 2008 میں سعید سیف بن جابر السعیدی کی جانب سے 94 لاکھ 9 ہزار روپے کے شیئرز منتقل ہوئے۔شیخ ذکاء الدین نامی شہری نے 20 لاکھ 21 ہزار ، ہانی احمد جموں نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو 97ہزار کے شعر منتقل کیے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اکاؤنٹ میں 2013 کے دوران بیرون ملک سے 13 کروڑ روپے آئے۔

(جاری ہے)

یہ رقم پانچ ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ہی بینک میں منتقل ہوئی۔جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چودھری شوگر ملز کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔

ان کےاثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ یوسف عباس کا عرب امارات میں کوئی کاروبار یا ذرائع آمدن نہیں تھا، ان کو رقم کس نے بھجوائی اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق یوسف عباس نے متعدد ٹرانزیکشنز میسرز چودھری شوگر ملز کو بھجوائیں چودھری شوگر ملز کے بینیفشری نوازشریف اور مریم نواز تھے اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی رقم کا مریم نواز تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں جبکہ یوسف عباس کو یہ رقم 5 ٹرانزیکشن کے ذریعے ایک ہی بینک میں منتقل کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں