مہوش حیات سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں،مہوش حیات

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 22 اگست 2019 05:49

مہوش حیات سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2019ء)   مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ایسی فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔ پنجاب نہیں جائوں گی،جوانی پھر نہیں آنی لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی کامیاب فلموں میں مہوش حیات نے بہترین اداکاری کر کے اپنے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

تاہم اب وہ ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں کہ جو کردار ادا کرنے کے لیے ہر ہیروئن کی خواہش ہو گی۔مہوش حیات نے ابھی ایک ایسا پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا ہے۔بینظیر بھٹو کی زندگی اتنی آسان نہیں تھی انہوں نے وطن کی خاطر جان تک کی قربان دی،جیل یا جلاوطنی تو ان کے لیے بہت معمولی چیز تھی۔

(جاری ہے)

اب ان کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے مہوش حیات کی خدمات لی گئی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کے لیے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ محترمہ کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے اداکارہ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے بے نظیر بھٹو سے محبت ہے تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے۔

اس فلم کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے، بے نظیر بھٹو کی محنت، جدوجہد اور زندگی کے کٹھن مراحل دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کتابوں میں تو بہت کچھ لکھ دیا جاتا ہے لیکن فلم ایسی شخصیات کو جاننے کا آسان ذریعہ ہوتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے کتابوں کے مطالعہ کے علاوہ ان کے کچھ قریبی ساتھیوں سے بھی ملاقات کروں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں