روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کا سونامی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں‘مریم اورنگزیب

پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلی لاپتہ ہیں ‘ترجمان (ن) لیگ

جمعرات 22 اگست 2019 14:26

روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کا سونامی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں‘مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کا سونامی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں، نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹوں اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کر دیا ہے، یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پنجاب میں ڈینگی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے مریضوں کی تعداد خطرناک ہو چکی ہے، پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلی لاپتہ ہیں جبکہ شہباز شریف نے بطور خادم اعلی ڈینگی کا نہ صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخواہ سے بھی قلع کمع کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں جو برسات سے پہلے مچھر مار سپرے کراتے اور خصوصی آگاہی مہم چلاتے تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے دور کے اقدامات کو اسی انداز اور جذبے سے جاری رکھا جاتا تو ڈینگی دوبارہ سر نہ اٹھاتا۔ شوبازی مہم سے بہتر تھا کہ عوام کو ڈینگی سے خبردار کرنے کی مہم چلاتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں