ایئر پورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی متعدد 10پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

جمعرات 22 اگست 2019 14:26

ایئر پورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی متعدد 10پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی متعدد 10پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز 891، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 629اور آنے والی پرواز 630،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748شامل جبکہ پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313اورائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401تاخیر کا شکار ہوئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں