جج ارشد ملک کا مس کنڈکٹ ثابت ہوا ،نہ انصافی کھل کر سامنے آگئی ، ثابت ہوا کہ نوازشریف کی سزا ناحق ہے ‘حسین نواز

جمعہ اگست 23:07

جج ارشد ملک کا مس کنڈکٹ ثابت ہوا ،نہ انصافی کھل کر سامنے آگئی ، ثابت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کا مس کنڈکٹ ثابت ہوا بلکہ ایف آئی اے رپورٹ بھی بے نتیجہ رہی ، ثابت ہوا کہ نوازشریف کی سزا ناحق ہے ،نہ انصافی کھل کر سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پراپنے بیان میں حسین نواز نے کہاکہ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو مقدمہ بنانے کا خودحکم دیا تھا نگران جج بھی مقرر کیا بلکہ مدت بھی چھ ماہ دی تھی ۔

امید ہے کہ بے گناہ کو چھوڑنے میں بھی یہی روش برقرار رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ تیاری میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہائی کورٹ میں اپیل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا ۔تحقیقات ضرور جاری رہیں لیکن ناحق سزا ثابت ہونے کے بعد پروسیجر کے نام پر بیگناہ کا قید رہنا کیا قانونا ًانصاف ہے

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments