معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستان کی بربریت نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کردیا ہے،

کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم پر قوم یکجا ہوئی، ہمیں کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 اگست 2019 23:52

معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستان کی بربریت نے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کردیا ہے،
لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) وفاقی وزیر تعلیم وفنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستان کی بربریت نے بھارت کا مکروہ چہرا پوری دنیاکے سامنے بے نقاب کردیا ہے،کشمیر پر ہونے والے مظالم پر قوم کشمیرایشوپر یکجا ہوئی، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا، ہمیں کشمیریوں کی آواز کو شاعری ، کہانیوں اور تصویروں میں بھی اٹھانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں ایوان اقبال میں’’ عصری حالات کے تناظر میں مصنفین،دانشوروں کا مکالمہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈاکٹر ندیم شفیق ، ایم ڈی نیشنل بک فاونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق ،مصنف ڈاکٹر تبسم کاشمیری، اسلم کمال، ڈاکٹر ناصر عباس نئیرسمیت دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ مصنفین، دانشور اور قلمکار ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں، ادبی تنظیموں اور ادب سے وابستہ ادروں کو فعال بنانے کی کوشش کررہے ہیںنیز ادبی تنظیموں کے بورڈز کی بھی تشکیل نو کی جائیگی جبکہ ان تنظیموں کے لئے مستقبل میں اہداف مقررکئے جائیں گے جس کے لئے دانشور،مصنفین بھی تجاویز دے سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قوم میں اتحاد کے لیے قومی زبان اہم کردار ادا کرسکتی ہے،ملک بھر میں یکساں قومی نصاب تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں پہلی ، دوسری، تیسری جماعت میں اردو زبان ہونی چاہیے، پاکستان کی بہتری کے لیے ایک نہیں بلکہ دس لاکھ اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے ادیبوں ، دانشوروں کی بیرون ملک نمائندگی کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی، کمیٹی خود فیصلہ کرے گی ، کون شخص بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہے نیز انہوںنے اقبال اکیڈمی کے بورڈ کوبھی ازسر نو تشکیل دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ ہم سب کو مل بیٹھ کر ملک کے حالات اور معیشت کا سوچنا ہوگا،مشکل حالات میں حکومت ملی، بتدریج معاملات بہتر ہورہے ہیں، برآمدات ، درآمدات اور معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں