چودھری نثار سیاسی میدان میں پھر سے ایکٹو ہو گئے

چوہدری نثار کا مستقبل میں کردار پنجاب میں بنتا ہے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 15:15

چودھری نثار سیاسی میدان میں پھر سے ایکٹو ہو گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار بھی ایکٹو ہو گئے ہیں اور مستقبل میں ان کا کردار پنجاب میں بنتا ہے۔اس سے قبل قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔ ن لیگ کے اختلافات اور گروپ بن جانے کے بعد 21 لیگی پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ دھڑا بنا لیا جس میں لاہور کے رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔

ن لیگ کا تیسرا دھڑا ہے جس کے دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔ مریم کی گرفتاری کے بعد انہوں نے مزید کھل کر رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اگر شہباز شریف بھی گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھر اس تیسرے دھڑے کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ چوہدری نثار کے پلڑے میں بھی جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پربطورآزاد اُمیدوارکامیاب ہوئے، انہوں نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ نے والے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔

تاہم چودھرینثار علی خان نے تاحال پنجاب اسمبلی کی اس نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے عام انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وقت اور حالات دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔عام انتخابات کے بعد میرے دوستوں کے ذریعے سے مجھے مختلف اوقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے پیشکش ہوئی تھی مگر میں نہیں چاہتا تھا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد کسی کی تنقید کا نشانہ بنوں۔

چوہدی نثار نے حکومتی کارگردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ میں عوام کو مایوس کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا سنہری موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں