نواز شریف اور مریم نواز بتادیں پیسے کہاں سے آئے تو کل رہا ہو جائیں گے

نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ حسن اور حسین نواز پیسے لے کر بیٹھے ہیں۔ دونوں بیٹے پیسے بچانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا نہیں کرا رہے۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 15:38

نواز شریف اور مریم نواز بتادیں پیسے کہاں سے آئے تو کل رہا ہو جائیں گے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز بتا دیں کہ پیسے کیسے آئے تو کل رہا ہو جائیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا سفارتی اور سیاسی نظریہ بالکل صحیح ہے۔ ہم درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم کا امریکہ کا دورہ بہت سودمند رہا سلامتی کونسل نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے دودو بار بات کی، اس نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے انسانیت کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میں کرفیو لوگوں کو باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ،دنیا دیکھ رہی ہے 80لاکھ افراد جیل کی طرح پڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی اسلامی بلاک نہیں رہا ۔اسلامی ممالک انتشار کا شکار ہیں۔ یواےای آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے۔ یواےای کا مودی کو ووٹ دینے سے پاکستان میں مایوسی ہوئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی پر تین سال میں کروڑ روپے خرچ ہوئے۔مولانا فضل الرحمن کے لئے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے۔

وہ لاکھوں لوگوں کو لے کراسلام آباد کی طرف آنا چاہتے ہیں لیکن کشمیر کی طرف کیوں نہیں جاتے۔جبکہ نواز شریف کے معاملے میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ ہے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ حسن اور حسین نواز پیسے لے کر بیٹھے ہیں۔ دونوں بیٹے پیسے بچانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا نہیں کرا رہے۔ نواز شریف اور مریم نواز بتادیں پیسے کہاں سے آئے تو کل رہا ہو جائیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں