کمشنر کا میڈیکل انٹرنس کیلئے قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

اتوار 25 اگست 2019 19:40

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے لاہور میں میڈیکل انٹرنس کے امتحانی مراکز لارنس روڈ، لاہور کالج فار وومین اور گرلز سکول پیکھے وال موڑ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے امتحانی مراکز کے اندر پینے کے پانی و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ کمشنر نے امتحانی مراکز کے باہر ٹریفک روانی اورپارکنگ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز میں پروٹوکول کے مطابق امتحانات جاری رہے۔ کمشنر لاہور نے ممتحن سے گفتگو کی اور امتحانی ہالوں کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں