بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے،عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کیلئے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کیلئے جہنم بنا دیا ہے -مودی سرکار نے گزشتہ کئی روز سے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہی- انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور کریک ڈاؤن کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے اور نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے - اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز کی گولیاںبھی کشمیری عوام کی آ زادی کی تحریک کو نہیں دبا سکیں-بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے -انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں - عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لئے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا اور اس اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ یہ امتحان بین الاقوامی برادری کا ہے کہ وہ امن کاساتھ دے گی یا پھر جارحیت پسند مودی سرکار کا-انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا - کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کی-اس لئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں