سیلابی ریلے سے متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے

قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر اور پاکپتن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں،عثمان بزدار

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہی- قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں- انہوںنے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیاء او رادویات کاانتظام کیاگیا ہے اور متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری وساری ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لئے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائی- متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئی-متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہی- متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیو ںکی مدد کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں