پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںسٹی ڈویژن کے رضا کاروں کی ٹریننگ کا آغاز

اتوار 25 اگست 2019 20:50

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی محرم الحرام کے پیش نظر تمام ڈویژن کے رضاکاروں(ولنٹیئرز) کے لیے سیکیورٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ اسپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس کے افسران نے رضاکاروں کو سیکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے ٹریننگ دی۔

تربیت حاصل کرنے والے ولنٹیئرز محرم الحرام کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دوران ٹریننگ شرکاء کو سرچنگ کے مختلف آلات میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ رضاکاروں کو باڈی سرچ کے طریقہ کار کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔اتوار کے روزسٹی ڈویژن کے رضاکاروں کو تربیت دی گئی۔ یہ تربیت مرحلہ وار تمام ڈویژن کے رضاکاروں کو دی جائے گی۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر مجالس، جلوس سمیت تمام مذہبی پروگرامز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ لاہور پولیس محرم الحرام میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں