وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی عبدالعلیم خان سے ملاقات،چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 25 اگست 2019 22:20

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وفاقی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری ،ْ صوبائی وزیر سردار حسنین بہارد دریشک اور ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ دریشک نے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان سے اظہار افسوس کیا اور ان کے چچا عبدالغفار خان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں