آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

اتوار اگست 22:20

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے راولپنڈی میں ڈی ایس پی کے شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپوٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے آر پی او راولپنڈی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر دوران تفتیش ڈی ایس پی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments