جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا

دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ افغان میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 اگست 2019 23:07

جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) افغانستان میں جلال آباد میں پاکستان سفارتخانے کے باہر دہشتگرد دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی سفارتخانے کو دہشتگرد حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں پاکستان سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان پولیس چیف نے دھماکے میں 4 زخمیو ں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم فی الحال کسی دہشتگرد حملے کی کسی دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم دہشتگرد حملے کی تحقیقات سے معلوم ہوگا کہ دھماکے میں استعمال ہونے مواد کا تعلق کس تنظیم یا پاکستان دشمن عناصر سے ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہربم دھماکا ہوا ہے۔

دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا۔ دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکاراور2 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جلال آباد میں قونصل خانے کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں