کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی ‘پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

پیر 26 اگست 2019 00:02

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا، اختتامی تقریب میں کشمیری نغمہ بجایا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں اور شرکاء نے کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں