لندن سے لاہور آںے والی پرواز حادثے کا شکار

طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، کپتان نے طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 اگست 2019 11:25

لندن سے لاہور آںے والی پرواز حادثے کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اگست 2019ء) : لندن سے لاہور آںے والی پرواز حادثے کا شکار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لندن سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہورتھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

متاثرہ طیارے کے مسافر شکوہ کناں ہیں کہ وہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پنگامی لینڈنگ کے بعد صبح 8 بجے سے طیارے میں ہی موجود ہیں،کچھ روز قبل بھی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا،جس سے پی کے 710کے انجن کو نقصانپہنچا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پرنقصان کے بعد گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

ایس جہاز نے لاہور سے 350مسافروں کو لے کر لندن بھی جانا تھا۔جہاز کا انجن خراب ہونے سے لندن کی پرواز بھی 5گھنٹے کے لیے تاخیر کا شکار رہی۔ استنبول سے لاہور آنے والی پرواز بھی حادثے کا شکار ہو گئی تھی ،رپورٹس کے مطابق پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا ۔لاہور ائیر پورٹ پر ترکش ائیر لائن کے طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا ۔ے کچھ روز بھی قبل ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پردبئی سے ملتان آنے والے جہاز کی لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا جس سے جہاز کے انجن کو شدیدنقصان پہنچا تھا ۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے ملتان آنیوالی ائیر لائن ’’فلائی دبئی‘‘ کی پروازن 325 ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہن ٹکرا گئی جس سے طیارے کا انجن شدید متاثر ہوا ہے۔ تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا اور جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں حادثے کے بعد جہاز کو ورکشاپ پہنچا دیا گیا ،جہاز کی انسپکشن و مرمت کے لیے ماہرین کی خصوصی ٹیم کل دبئی سے ملتان پہنچے گی انسپکشن ٹیم کی کلیئرنس کے بعد جہاز کو دبئی روانہ کیا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں