درآمدی اشیاء پر حلال کا لفظ اور اردو کی تحریر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

پیر 26 اگست 2019 13:39

درآمدی اشیاء پر حلال کا لفظ اور اردو کی تحریر کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) لاہو رہائیکورٹ نے درآمد ہونے والی اشیاء پر حلال کا لفظ اور اردو کی تحریر کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت نے درآمد ہونے والی اشیا ء پر حلال کا لفظ اوراردو کی تحریر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا یکم جولائی 2019 سے اطلاق ہوا ۔

(جاری ہے)

ملک میں تیار ہونے والی اشیا ء پر حلال اور اردو کا لفظ تحریر نہ کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں جبکہ درآمدی اشیا ء پر حلال کا لفظ اردو کی تحریر کا نفاذ امتیازی سلوک ہے ۔آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت حکومت کسی سے امتیازی سلوک نہیں کرسکتی۔ 18ویں ترمیم کے بعد فوڈ آئٹمز کے حوالے سے کسی قسم کا قدم اٹھانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔درخو است میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے درآمدی اشیا ء پر حلال کا لفظ اردو کی تحریر کا اقدام اٹھایا ۔استدعا ہے کہ عدالت درآمدی اشیا ء پر حلال کا لفظ اور اردو میں تحریر کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں