ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی روکدی ،ایف بی آر اور لیسکو سے جواب طلب

پیر 26 اگست 2019 13:39

ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی روکدی ،ایف بی آر اور لیسکو سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے ایف بی آر اور لیسکو سے جواب طلب کر لیا۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے یاسر اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کمرشل صارفین سے سیکشن 235 بی کے تحت ماہانہ بلوں میں انکم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔زیروں ریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے انکم ٹیکس ماہانہ بلوںمیں وصول نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ لیسکو اور ایف بی آر کو انکم ٹیکس وصولی سے روکا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں