رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا،درخواست گزار نے چیلنج کر دیا

پیر 26 اگست 2019 13:39

رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا،درخواست گزار نے چیلنج کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ رجسٹرار آفس کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ایسے میں درخواست سماعت کے لیے نہیں لگائی جا سکتی۔درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ22 اگست کو الیکشن کمیشن کے دو ممبران کے ارکان کی تعیناتی کی گئی تاہم ممبران کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔لیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا جاری شدہ نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں