پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،انجن کو شدید نقصان پہنچا

پائلٹ نے پرواز کو بحفاظت لینڈ کر الیا،لاہور سے لندن جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر

پیر 26 اگست 2019 13:39

پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،انجن کو شدید نقصان پہنچا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے انجن کو شدید نقصان پہنچا ،پائلٹ نے پرواز کو بحفاظت لینڈ کر الیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 758 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے پرواز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے جہاز بوئنگ 777طیارے کے انجن نمبر ایک کو شدید نقصان پہنچا ۔پی آئی اے کے انجینئرز نے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور کلیئرنس کے بعد اسے اڑان بھرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے لاہور سے لندن جانے والی پرواز کی روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں