بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 11 ستمبر 2019 14:53

بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانانِ برصغیر نے علیحدہ مملکت کے لئے بامقصد جدوجہد کی م۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے آج ہم بھارت ظلم و تشدد سے بچے ہوئے ہیں۔ قائد اعظم کی برسی کے موقع پر پاکستان کو حاصل کرنے کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔اس لئے ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی ہر سطح پر جدوجہد کرنی چاہیے ۔کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کا نقشہ مکمل ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں