ننھے دوستوں کی ملاقات نے لوگوں کے دل جیت لیے

گلے ملنے اور ہیلو کہنے کی ننھے دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 12 ستمبر 2019 06:27

ننھے دوستوں کی ملاقات نے لوگوں کے دل جیت لیے
لاہور ۔ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12ستمبر 2019ء)   سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی کو بھی پل بھر میں شہرت کی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔یہ ایسا میڈیم ہے جہاں سے بے سہارااور بے گناہ لوگوں کو بھی اہمیت ملتی ہے اور ایسے لوگ جن کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہوتا ہے اور انہیں موقع نہیں مل پاتا ان کاہنر بھی دنیا میں پھیل جاتا ہے۔تاہم بعض اوقات اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہمارے سامنے آتی ہیں جو کہ ہماری انٹرٹینمنٹ کا بڑا سبب ہوتی ہیں۔

ایسی ویڈیوز آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں،گزشتہ دنوں بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جب دو ننھے دوست بڑے پرتپاک انداز میں گلے ملے اور گپ شپ کی۔ننھے دوستوں کا گلے ملنے کا سٹائل سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیااور ویڈیو پل بھر میں وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں 2 سالہ میکس ویل اور فینی گن بہترین دوست ہیں اور ان دونوں کی ملاقات کا منظر میکس ویل کے والد مائیکل سیزنیروس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔


ان دونوں نے ایک دوسرے کو سڑک پر دیکھا تو ایک دوسرے کی جانب بھاگے اور گلے لگ گئے۔فینی گن نے پھر میکس ویل کو اپنا کھلونا دکھایا اور پھر ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتے ہوئے قہقہے لگانے لگے۔میکس ویل کے والد کے مطابق 'یہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیشہ بہت زیادہ پرجوش ہوجاتے ہیں، چاہے ایک یا 2 دن ہی دور کیوں نہ رہے ہوں '۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھانا، کپڑے، کھلونے غرض سب کچھ شیئر کرتے ہیں۔انہوں نے فیس بک پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'یہ بہت خوبصورت ہے، کاش ہم سب ایسے ہوتے'۔اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ لاتعداد کمنٹس اور لائیکس بھی مل چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں