بیگم کلثوم نواز کی بلندی درجات کی دعا کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:40

بیگم کلثوم نواز کی بلندی درجات کی دعا کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر ان کی بلندی درجات کی دعا کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک باحیا ، مذہبی اور باوقار خاتون تھیں‘وہ ا یک ادب دوست، ادیب نواز، شائستہ او رنستعلیق خاتون تھیں‘ تاریخ کے بارے میں ان کی معلومات وسیع اور سیاسی معلومات کے بارے میں ان کا ذہن واضح تھا‘پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جن خواتین نے یا دگارکردار ادا کیا ان میں محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر بیگم کلثوم نواز تک کا نام لیا جا سکتا ہے‘ جنہوں نے جمہوریت کے لیے ہر مرحلے میں اہم کردار ادا کیا‘بیگم کلثو م نواز ایک ملنسار اور ہمددر خاتون تھیں، ان کا کردار دل انسانیت کے درس سے معمور تھا‘ ادب کا ذوق ہونے کی وجہ سے وہ اپنے شوہر محمد نواز شریف کیلئے تقریریں بھی تحریر کرتی تھیں ، بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018ء کو لندن کے ایک ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں‘پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس عظیم خاتون کی برسی کے موقع پر ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتاہے‘یہ ایوان بیگم کلثوم نواز کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے‘ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں