پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگنے کی خبروں کی تردید

افواہ گردش کر رہی تھی کہ لاہور کی حدود سے باہر نکلتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے جہاز کو ہنگامی طور پہ لینڈ کروانا پڑا تھا، اب اس کی تردید کر دی گئی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 12:01

پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگنے کی خبروں کی تردید
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر2019ء) پی آئی اے نے لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ خیال رہے کہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز میں آگ لگ گئی جس کے بعد جہاز میں سوار مسافروں نے چیخ وپکار شروع کر دی اور جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کروایا گیا لیکن اب پی آئی اے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز میں آگ نہیں لگی اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ پی آئی اے کے جہاز میں آگ اسکے انجن نمبر 1میں لگی ہے جسے بھجانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں