شہباز گل اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد عثمان بزدار کابینہ میں نئے مشیر شامل کر لیے گئے

نئے رکن کابینہ ملک اسد کھوکھر کے بطور مشیر حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 ستمبر 2019 15:28

شہباز گل اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد عثمان بزدار کابینہ میں نئے مشیر شامل کر لیے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 ستمبر 2019ء) شہباز گل اور عون چوہدری کے استعفے کے بعد عثمان بزدار کابینہ میں نئے مشیر شامل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے رکن کابینہ ملک اسد کھوکھر کے بطور مشیر حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی کابینہ بڑھانے میں پرفارمنس آگے جا رہی ہے اور کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی ہے۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کی تعداد 36 ہوگئی ہے اور ان وزراء کے علاوہ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔ حالیہ ہٹائے گئے مشیر عون چوہدری کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ تاحال وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کی جگہ تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے، اس بارے بہت سے نام سامنے آ رہے ہیں لیکن باقاعدہ طور پر کوئی نام سامنے نہیں‌آ یا . پی ٹی آئی کے کابینہ کو مختصر رکھنے کا دعوٰی اب مزاق بن چکا ہے، حزب اختلاف نے کابینہ کی تعداد میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ماضی کے دعووں کو لے کر کے شدید طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہباز گِل کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ کا ترجمان خاتون کو مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ چودھری اور عائشہ نذیر جٹ کے نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ عائشہ چودھری کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ترجمان کے نام کا حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمرہ سے واپسی پر کیا جائے گا۔

گذشتہ روز پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔ پی ٹی آئی کے متحرک رہنما شہباز گل نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس کے بعد جہاں پارٹی اختلافات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔وہیں یہ بھی سامنے آیا کہ شاہد شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی کیونکہ شہباز گل کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین ہیں اور مخالفین کی کڑوی باتوں کو جواب بھی فوری دیتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں