ْ نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ایم فل میں داخلہ جاری

اتوار 15 ستمبر 2019 16:45

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نیشنل کالج آف آرٹس میں ماسٹرز پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ایم فل میں داخلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ماسٹر پروگرامز میں ملٹی میڈیا،ویژول آرٹس اور انٹیرئر ڈیزائن، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں ملٹی میڈیا، ویژول آرٹس اور انٹیرئر ڈیزائن اورایم فل ان کلچرل سٹڈیز میں داخلے جاری ہیں۔ این سی اے میں داخلہ کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر2019ء مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے انٹرویوز اور انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں ہوں گے۔ داخلے سے متعلقہ مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پر www.nca.edu.pk دستیاب ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں