حکومت نے معیشت سمیت ہر شعبے کا برا حال کردیا ‘ پرویز ملک

پولیو، ڈینگی پر ٹیکنیکل ایڈوائزری کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ، پارٹی کا جھنڈا اٹھا کراسکا خاتمہ نہیں ہو سکتا‘خواجہ عمران

اتوار 15 ستمبر 2019 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ پولیو ،ڈینگی پرٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی رپورٹ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھا کر پولیو اور ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے معیشت سمیت ہر شعبے کا برا حال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، پولیو پروگرام پر سیاست کرنا عوام اور انسانیت کو دھوکہ دینا ہے۔(ن) لیگ حکومت کے دور میں پنجاب پولیو فری اور ڈینگی کنٹرول میںتھا، آج پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام انتشار کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء قوم کے سروں کا تاج اور فخر ہیں، جب تک کشمیر آزادنہیں ہوجاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پہلے بھی بھارت کا غرور خاک میں ملایااوراب بھی سبق سکھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت سے لڑنے کیلئے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسلم امہ اور اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذمت کے بجائے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں