عمران خان کوکزن طاہرالقادری کی تقلید میں سیاست چھوڑدینی چاہیے، احسن اقبال

عمران خان مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان نفرت اور انتقام سے ملک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 18:37

عمران خان کوکزن طاہرالقادری کی تقلید میں سیاست چھوڑدینی چاہیے، احسن اقبال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کوکزن طاہرالقادری کی طرح سیاست چھوڑدینی چاہیے، عمران خان مکمل ناکام ہو چکے ہیں، عمران خان نفرت اور انتقام سے ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو بھی اپنے کزن علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست کو خیر باد کہہ دینا چاہیے چونکہ وہ مکمل فیل ہو چکے ہیں۔

عمران خان نفرت، انتقام، حسد اور تکبر کے مکسچر سے  جس طرح ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی معیشت کے لئے وہ دن بدن پولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
عمران خان کو کزن طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وزیراعظم عمران خان مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں ان کے پیش نظر ایک ہی آؤٹ آف باکس سلوشن ہے کہ ہم اس ناکام اور نااہل حکومت سے نجات حاصل کرلیں۔پنجاب میں پورے ملک کے اندر پولیو اور ڈینگی کی وباء پھیل رہی ہے، ہماری حکومت نے پاکستان میں پولیوتقریباً ختم کردیا تھا۔ ہم پولیو ختم کرنے والے میں ممالک میں صرف چند انچ کے فاصلے پر تھے ۔ ہم پولیو فری کنٹری بننے والے ہی تھے۔

لیکن موجودہ حکومت کی نااہلی اور بدانتظا می کے باعث پولیو کو ختم کرنے کی منزل دور ہوگئی ہے،کیونکہ انہوں نے تمام ادارے تباہ کردیے ہیں۔اسی طرح پنجاب کے عوام ڈینگی وائر س کا شکار ہورہے ہیں۔ڈینگی کا شکار لوگ مایوس ہوکر ہسپتالوں سے جا رہے ہیں اور شہبازشریف کی حکومت کو یاد کررہے ہیں۔یہ حکومت پاکستان کیلئے خود بھی بیماری ہے اور بیماریاں لے کربھی آئی ہے، چاہے وہ ڈینگی ، پولیو، معیشت اور کاروباری تباہی کا وائر س ہو۔ہر شعبے میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو بیمار کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں