وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری، مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے

سردار عثمان بزدار کی حرم نبویؐکے امام سے ملاقات، کلیدبردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے

اتوار 15 ستمبر 2019 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے -وزیراعلیٰ نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی- وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ںکے لئے بھی خصوصی دعا کی-وزیراعلیٰ نے حرم نبویؐکے امام سے ملاقات کی اور کلیدبردارمسجد نبویؐ سے بھی ملی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں