وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوان پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے تشدد کے وا قعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب

واضح ہدایات کے باوجود ایسا واقعہ رونما ہونا قابل افسوس ہے ،پولیس رویوں میں تبدیلی ضروری ہے‘ عثمان بزدار

اتوار 15 ستمبر 2019 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے علاقے میں نوجوان پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے تشدد کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ تشدد کے ذمہ دار وں کے خلاف محکمانہ کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے - انہوںنے کہاکہ واضح ہدایات کے باوجود ایسا واقعہ رونما ہونا قابل افسوس ہے - آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس کے رویوں میں تبدیلی ضروری ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں