رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی

فہرست میں وزیراعظم عمران خان، ملالالہ یوسفزئی، مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، عمر سیف، عرفان صدیقی اور ڈاکٹرعطاء الرحمان بھی شامل، رجب طیب اردوان پہلے،شاہ سلمان دوسرے اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 19:30

رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی، فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، ملالالہ یوسفزئی، مولانا طارق جمیل، عمر سیف اور ڈاکٹر عطاء الرحمان بھی شامل ہیں، بااثر ترین شخصیات میں رجب طیب اردوان پہلے نمبر پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے حال ہی میں جاری کی مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستانی شخصیات میں وزیراعظم عمران خان، ملالالہ یوسفزئی، مولانا طارق جمیل، عمر سیف، عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عطاء الرحمان بھی شامل ہیں، بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں رجب طیب اردوان پہلے نمبر پر ہیں۔

جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی شخصیات میں معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی 6ویں نمبر پر ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 13 ویں اور دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں جبکہ حزب اللہ کے حسن نصراللہ تئسویں نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق وزیراعظم عمران خان فہرست میں 29 ویں اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صالح اس فہرست میں 46 اور عراقی سیاسی رہنماء مقتدا الصدر 47 ویں نمبر پر ہیں۔ فہرست میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور میئر لندن صادق خان سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ فہرست میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ممبران سمیت حماس اور مسلم دنیا کی دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ تاہم بعض شخصیات کو واضح نمبرز نہ ملنا ان کا عالمی دنیا میں متنازع کردار بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں